محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، اور موجودہ موسمی صورتحال خشک رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ زیادہ تر ملک کے بالائی علاقوں تک محدود رہے گا، جس کے باعث سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں درجہ حرارت بتدریج بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پیشگوئی کے مطابق 10 اپریل سے گرمی کی شدت میں اضافہ شروع ہوگا، اور درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد تک پہنچ سکتا ہے۔
ادارے نے مزید خبردار کیا ہے کہ اپریل کے آخری دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے، جبکہ ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔



















