بالی ووڈ کے سینیئر اداکار ستیش کوشک 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ستیش کوشک کے اہلِ خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ نئی دہلی میں کار میں سفر کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑا اور موقع پر ہی وہ انتقال کر گئے۔
سوشل میڈیا پر ساتھی اداکاروں کی جانب سے ستیش کوشک کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار جاری ہے۔
ستیش کوشک، جنہیں 1987 کی فلم “مسٹر انڈیا” میں کیلنڈر کے کردار کے لئے شہرت حاصل ہوئی تھی، وہ ایک معروف اداکار، ہدایتکار، اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر تھے۔ انہوں نے بہت سی فلموں میں بطور ڈائریکٹر بھی کام کیا، جن میں سے “تیرے نام”، “روپ کی رانی چوروں کا راجا”، “پریم” اور “ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں” شامل ہیں۔



















