• About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact
NTN News English
Friday, May 15, 2026
Urdu NTN News
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
Urdu NTN News
No Result
View All Result

اختیارات کو وسیع کر کے سویلین کا ٹرائل ہو رہا ہے: سپریم کورٹ

January 7, 2025
in پاکستان, تازہ ترین
اختیارات کو وسیع کر کے سویلین کا ٹرائل ہو رہا ہے: سپریم کورٹ
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت دوران ریمارکس دیئے کہ اختیارات کو وسیع کر کے سویلین کا ٹرائل ہو رہا ہے، سوال یہ ہے کہ سویلین کا ٹرائل ہو سکتا ہے یا نہیں۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ماضی میں قرار دیا کہ فوج کے ماتحت سویلنز کا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ موجودہ کیس میں متاثرہ فریق اور اپیل دائر کرنے والا کون ہے ؟ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ اپیل وزارت دفاع کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ وزارت دفاع ایگزیکٹیو کا ادارہ ہے، ایگزیکٹیو کیخلاف اگر کوئی جرم ہو تو کیا وہ خود جج بن کر فیصلہ کر سکتی ہے ؟ آئین میں اختیارات کی تقسیم بالکل واضح ہے ، آئین واضح ہے کہ ایگزیکٹیو عدلیہ کا کردار ادا نہیں کر سکتی، فوجی عدالتوں کے کیس میں یہ بنیادی آئینی سوال ہے۔

وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ کوئی اور فورم دستیاب نہ ہو تو ایگزیکٹیو فیصلہ کر سکتی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ قانون میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کا فورم موجود ہے ، قانونی فورم کے ہوتے ہوئے ایگزیکٹیو خود کیسے جج بن سکتی ہے؟ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آپ کی بات درست ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ کو صرف مسلح افواج کے ممبران تک محدود کیا گیا ہے۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ایسا نہیں ہے آرمی ایکٹ صرف آرمڈ فورسز تک محدود نہیں، اس میں مختلف دیگر کیٹیگریز شامل ہیں، میں آگے چل کر اس طرف بھی آوں گا، بنیادی آئینی حقوق کی بنیاد پر آرمی ایکٹ کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ کوئی شہری فوج کا حصہ بن جائے تو کیا بنیادی حقوق سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے، ملٹری کورٹس کا معاملہ آئین کے آرٹیکل 175سے الگ ہے، کوئی شہری روکنے کے باوجود کسی فوجی چوکی کے پاس جانا چاہے تو کیا ہوگا ؟ کیا کام سے روکنے کے الزام پر اس کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیا جائے گا؟جسٹس جمال مندوخیل

وکیل خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ یہ تو آپ نے ایک صورتحال بتائی اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ یہ تو سب سے متعلقہ سوال ہے۔ جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اس سوال کا جواب بہت سادہ سا ہے، اگر وہ شہری آرمی ایکٹ میں درج جرم کا مرتکب ہوا تو ٹرائل چلے گا، صرف چوکی کے باہر کھڑے ہونے پر تو کچھ نہیں ہوگا۔

وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ملٹری کورٹس ٹرائل پر آرٹیکل 175 کا اطلاق نہیں ہوتا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ آرمڈ فورسز کو فوج کے ڈسپلن میں لانے کیلئے لایا گیا۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ اگر کوئی عام شہری آرمڈ فورسز میں شامل ہو جائے تو وہ بنیادی حقوق کے تحت عام عدالتوں میں کسی معاملے کو چیلنج نہی کر سکتا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے سوال کیا کہ ہمارے ملک میں 14 سال تک مارشل بھی نافذ رہا۔ جس پر وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ جب آرمڈ فورسز کے فرائض کی انجام دہی میں کوئی شہری مداخلت کرے تو آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے، فرض کریں ایک چیک پوسٹ پر عام شہری جانے کی کوشش کرتا ہے تو کیا یہ بھی آرمڈ فورسز کے فرائض میں خلل ڈالنے کے مترادف ہوگا، آپ کے دلائل سے تعریف اتنی وسیع ہوتی جا رہی ہے کہ سب کو پھر شامل کر لیا جائے گا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اس کیس کے دو حصے ہیں، ایک حصہ آرمی ایکٹ کی شقوں کو کالعدم قرار دینے سے متعلق ہے، دوسرا حصہ سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق ہے۔ جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ جسٹس جمال خان مندوخیل کا سوال بہت اہم ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ کسی چیک پوسٹ پر سویلین کا تنازعہ ہو جائے تو ٹرائل کہاں ہوگا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا نفاز کن جرائم پر ہوگا اسکا جواب آرمی ایکٹ میں موجود ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ اختیارات کو وسیع کر کے سویلین کا ٹرائل ہو رہا ہے، سوال یہ ہے کہ سویلین کا ٹرائل ہو سکتا ہے یا نہیں۔

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Previous Post

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

Next Post

سوئی ناردرن کمپنی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کا شیڈول مرتب کر لیا

Related Posts

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ
اہم خبر

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

اڈیالہ جیل نہ پہنچنے پر علیمہ خان کی پارٹی رہنماؤں پر برہمی

May 6, 2026
بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 63 ارب روپے سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
اہم خبر

بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 63 ارب روپے سے زائد ریلیف ملنے کا امکان

May 6, 2026
Next Post
سوئی ناردرن کمپنی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کا شیڈول مرتب کر لیا

سوئی ناردرن کمپنی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کا شیڈول مرتب کر لیا

تازہ ترین

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

May 7, 2026
پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

May 7, 2026
کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

May 7, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
نیپاہ وائرس کے خدشے پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا مختلف اداروں کو الرٹ جاری

January 30, 2026
کراچی میں تیز ہوائیں چلنے لگیں، رفتار 35 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ

February 20, 2026
پاکستان کی سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کی سعودی آئل فیسلٹی میں مزید دو سال کی توسیع کی باضابطہ درخواست

February 4, 2026
صدر زرداری اور وزیراعظم کا نئے سال پر قومی پیغام، ذمہ داریوں کی تجدید اور خوشحالی کی امید کا اظہار

January 1, 2026
بالی ووڈ کے کامیڈین ستیش کوشک انتقال کرگئے

حکومت اوسطاً ہر روز 37 کروڑ روپے کا قرض لے رہی ہے

عمران خان نااہلی کیس: مبینہ بیٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

May 7, 2026
پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

May 7, 2026
کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

May 7, 2026

کوئک لنکز

  • Uncategorized
  • اہم خبر
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • شوبز
  • کاروبار
  • کھیل
  • موسم

تازہ ترین

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

May 7, 2026
Urdu NTN News

We bring you the best Premium WordPress Themes that perfect for news, magazine, personal blog, etc. Check our landing page for details.

Follow Us

© 2024 NTN News - All rights of publications are reserved by NTN News