• About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact
NTN News English
Tuesday, June 23, 2026
Urdu NTN News
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
Urdu NTN News
No Result
View All Result

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت11جون تک ملتوی

June 11, 2025
in پاکستان, تازہ ترین
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت11جون تک ملتوی
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطل کرنے کی درخواست پر سماعت 11جون تک ملتوی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پائونڈز کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی اپیل پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہے، منتوں، مرادوں اور دعائوں کے بعد آج کی تاریخ ملی ہے، آج کی تاریخ ہمیں آسانی سے نہیں ملی، بانی پی ٹی آئی کیخلاف 300 سے زائد مقدمات بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ سے سزا ہوئی، ہائیکورٹ سے استغاثہ نے کہا ٹھیک نہیں ہوئی معطل کردی جائے، فیصلوں کا کسی کو معلوم نہیں ہوتا، یہ کیسے فیصلے ہیں جس میں 6 ماہ سے میاں بیوی کو اندر رکھا ہوا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف متنازع ترین فیصلہ ہے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جن جج صاحب نے کیس کا فیصلہ سنایا ان کے خلاف سپریم کورٹ کی آبزرویشنز موجود ہیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نیب رافع مقصود نے کہا کہ اس عدالت کا بڑا قیمتی وقت ہے، آپ میری بات سن لیں، میں نے ابھی کچھ نہیں کہا ہے، میری گزارش ہے اس کیس میں وفاقی حکومت نے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا تھا، ابھی فیڈرل حکومت نے کوئی بھی پراسیکیوٹر جنرل تعینات نہیں کیا، مجھے گزشتہ رات اس کیس کا پتہ چلا، مجھے نوٹس رات کو ملا، ہمیں وقت دے دیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ خاتون کو 7 سال کی سزا سنائی گئی، جو ضمانت کی حقدار ہے، جس جج نے یہ فیصلہ دیا اس کے خلاف سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا، اس کیس میں فیصلے سے متعلق صحافیوں نے تاریخیں بتائیں، 23 سال سے وکالت کررہے ہیں، کبھی فیصلہ آنے سے پہلے پتہ نہیں چلا۔

انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کو 20 دن سے کم دنوں میں سزا سنائی گئی، ٹرائل کورٹ میں پراسکیوشن بڑی تیز سے ٹرائل چلاتے ہیں، جب ہائی کورٹ کیس آتا ہے تو پھر ایسے چیزیں آتی ہیں، کیس فکس ہی نہیں ہو رہا۔

نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے بیرسٹر سلمان صفدر کے دلائل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کل نوٹس ملا ہے، وقت دے دیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف اسپیشل ٹیم لانا چاہتے ہیں، تو لائیں ہم نہیں گھبراتے، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ 4 ہفتوں کا وقت دے دیں۔

قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے پراسکیوشن ٹیم کا نوٹیفکیشن لینا ہے تو 7 دن کا وقت لے لیں، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ وزارت قانون سے خط و کتابت ہونی ہے، 4 ہفتوں کا وقت دے دیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے نیب استدعا کی مخالفت کی بعد ازاں عدالت نے نیب کو 7 دن میں پراسکیوشن ٹیم نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کی۔

Previous Post

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان آج سے شروع ہوگا

Next Post

ملک بھر میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ، عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

Related Posts

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ
اہم خبر

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

اڈیالہ جیل نہ پہنچنے پر علیمہ خان کی پارٹی رہنماؤں پر برہمی

May 6, 2026
بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 63 ارب روپے سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
اہم خبر

بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 63 ارب روپے سے زائد ریلیف ملنے کا امکان

May 6, 2026
Next Post
ملک بھر میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ، عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

ملک بھر میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ، عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

تازہ ترین

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

May 7, 2026
پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

May 7, 2026
کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

May 7, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
جیوپولیٹیکل کشیدگی کے پیشِ نظر پیٹرولیم قیمتیں ہفتہ وار مقرر کرنے کی تجویز

March 5, 2026
نیپاہ وائرس کے خدشے پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا مختلف اداروں کو الرٹ جاری

January 30, 2026
کراچی میں تیز ہوائیں چلنے لگیں، رفتار 35 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ

February 20, 2026
پاکستان کی سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کی سعودی آئل فیسلٹی میں مزید دو سال کی توسیع کی باضابطہ درخواست

February 4, 2026
بالی ووڈ کے کامیڈین ستیش کوشک انتقال کرگئے

حکومت اوسطاً ہر روز 37 کروڑ روپے کا قرض لے رہی ہے

عمران خان نااہلی کیس: مبینہ بیٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

May 7, 2026
پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

پاکستان میں 7 سے 11 مئی تک شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

May 7, 2026
کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی: ملیر، سرجانی اور ڈی ایچ اے سٹی میں نئے بڑے نادرا سینٹرز فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

May 7, 2026

کوئک لنکز

  • Uncategorized
  • اہم خبر
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • شوبز
  • کاروبار
  • کھیل
  • موسم

تازہ ترین

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

پاکستان: شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کر سکیں گے، حکومت کا بڑا فیصلہ

May 7, 2026
شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

شدید گرمی سے آتے ہی فوراً اے سی میں جانا صحت کیلئے خطرناک قرار

May 7, 2026
Urdu NTN News

We bring you the best Premium WordPress Themes that perfect for news, magazine, personal blog, etc. Check our landing page for details.

Follow Us

© 2024 NTN News - All rights of publications are reserved by NTN News