پاکستان میں آج مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سونے کے نرخ میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے تک آ گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 650 روپے بتائی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس قیمت 3 ڈالر کم ہو کر 2632 ڈالر پر آ گئی ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور اس کی فی تولہ قیمت 3400 روپے پر مستحکم رہی۔



















