پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جہاں قیمت کے 400 روپے فی لیٹر کی تاریخی سطح سے بھی تجاوز کرنے کے امکانات سامنے آ رہے ہیں، جس سے عوامی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اور غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی بڑے اضافے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور اس کے اثرات جلد مقامی مارکیٹ میں ظاہر ہو سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر چکی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان مزید بڑھ گیا ہے اور اس کے براہِ راست اثرات عوام پر پڑنے کا خدشہ ہے۔



















