سٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ برقرار، 100 انڈیکس میں تقریباً 4300 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو بھی فروخت کا دباؤ برقرار ہے جس کے نتیجے میں کاروبار کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 4300 پوائنٹس گرگیا۔
صبح 10 بجکر 50 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 2.58 فیصد یا 4,275.83 پوائنٹس کی کمی سے 161,548.04 پوائنٹس پر آگیا۔



















