کراچی اس وقت شدید گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے، جہاں آج صبح سے ہی لو کے تھپیڑے چل رہے ہیں اور شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت آج 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس کے باعث دن کے اوقات میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق رات کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر میں چلنے والی ہوا گرم اور خشک ہے اور نمی کا تناسب 27 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے موسم مزید خشک محسوس ہو رہا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں تقریباً 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔



















