• About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact
NTN News English
Friday, March 20, 2026
Urdu NTN News
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • موسم
  • تعلیم
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
Urdu NTN News
No Result
View All Result

کراچی سمیت ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت میں نمایاں کمی

January 23, 2026
in اہم خبر, تازہ ترین, موسم
کراچی سمیت ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی میں شدید سردی کی لہر بدستور جاری ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ سرد موسم کے اثرات رات اور صبح کے اوقات میں واضح طور پر دیکھے گئے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں نمایاں کمی رہی جبکہ پارکوں میں ورزش کے لیے آنے والوں کی تعداد بھی معمول سے کم دیکھی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بن قاسم میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جناح ٹرمینل اور گلستانِ جوہر میں درجہ حرارت 10.5 جبکہ شارع فیصل میں 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ شہر میں موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد جبکہ شمال مغربی سمت سے ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، تاہم مجموعی طور پر موسم خشک اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 جبکہ قلات اور زیارت میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ژوب میں درجہ حرارت منفی 5، سبی میں 3 اور تربت میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ نوکنڈی میں درجہ حرارت صفر اور چمن میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ساحلی علاقوں میں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 اور جیوانی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ادھر لاہور میں بارش کے بعد موسم کا مزاج تبدیل ہو گیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث خشک سردی کا خاتمہ ہو گیا ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور بارش کے باعث دھند کی شدت میں بھی کمی آئی ہے۔ شہر میں موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، مری اور گلیات میں تیز بارش اور شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مری میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے اور اب تک تقریباً 12 انچ برف ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مری اور گردونواح میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں وادی ہنزہ، نگر اور نلتر سمیت مختلف علاقوں میں برفباری ہوئی ہے جبکہ شاہراہِ قراقرم پر برف پڑنے کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔ ضلع خیبر کے مختلف علاقوں میں رات بھر موسلادھار بارش جاری رہی جبکہ وادی تیراہ میں شدید برفباری سے موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے۔

آزاد کشمیر میں بھی بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ بالائی وادی نیلم کی متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں جبکہ لیپہ کو ملانے والی شاہراہ ریشیاں سے ٹریفک معطل ہے۔ وادی نیلم کے علاقے کیل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 اور تاوبٹ میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں نے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید سردی، بارش اور برفباری کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Tags: بارشبرفباریدرجہ حرارتشدید سردیکراچی موسممحکمہ موسمیات
Previous Post

گردوں کی دائمی بیماری اور دل کے امراض کے درمیان مہلک تعلق سامنے آ گیا، نئی تحقیق

Next Post

گل پلازہ سانحہ: 71 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، شناخت کا عمل تاحال جاری

Related Posts

چار دن کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
اہم خبر

چار دن کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

March 18, 2026
حارث رؤف نے بولنگ کا آغاز کر دیا، ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار
اہم خبر

حارث رؤف نے بولنگ کا آغاز کر دیا، ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار

March 18, 2026
عیدالفطر جمعہ یا ہفتہ؟ فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا
اہم خبر

عیدالفطر جمعہ یا ہفتہ؟ فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا

March 18, 2026
عام آدمی تک ہاؤسنگ قرض کی سہولت پہنچانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت، وزیراعظم شہباز شریف
اہم خبر

عام آدمی تک ہاؤسنگ قرض کی سہولت پہنچانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت، وزیراعظم شہباز شریف

March 18, 2026
براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، 8 ماہ میں 59 کروڑ ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ
اہم خبر

براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، 8 ماہ میں 59 کروڑ ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ

March 17, 2026
کفایت شعاری سے بچنے والے 23 ارب روپے موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو سبسڈی دینے کا فیصلہ
اہم خبر

کفایت شعاری سے بچنے والے 23 ارب روپے موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

March 17, 2026
Next Post
گل پلازہ سانحہ: 71 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، شناخت کا عمل تاحال جاری

گل پلازہ سانحہ: 71 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، شناخت کا عمل تاحال جاری

تازہ ترین

چار دن کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

چار دن کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

March 18, 2026
حارث رؤف نے بولنگ کا آغاز کر دیا، ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار

حارث رؤف نے بولنگ کا آغاز کر دیا، ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار

March 18, 2026
عیدالفطر جمعہ یا ہفتہ؟ فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا

عیدالفطر جمعہ یا ہفتہ؟ فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا

March 18, 2026
عام آدمی تک ہاؤسنگ قرض کی سہولت پہنچانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت، وزیراعظم شہباز شریف

عام آدمی تک ہاؤسنگ قرض کی سہولت پہنچانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت، وزیراعظم شہباز شریف

March 18, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایشیائی ترقیاتی بینک کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں شہر ناقابل رہائش ہوتے جا رہے ہیں

ایشیائی ترقیاتی بینک کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں شہر ناقابل رہائش ہوتے جا رہے ہیں

October 22, 2024
فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، میجر اور سپاہی شہید

فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، میجر اور سپاہی شہید

January 30, 2025
پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کرلیا

پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کرلیا

November 22, 2024
فوجی عدالتوں کے ٹرائل اور فیصلوں پر مایوسی ہے، اسد قیصر

فوجی عدالتوں کے ٹرائل اور فیصلوں پر مایوسی ہے، اسد قیصر

December 24, 2024
بالی ووڈ کے کامیڈین ستیش کوشک انتقال کرگئے

بالی ووڈ کے کامیڈین ستیش کوشک انتقال کرگئے

حکومت اوسطاً ہر روز 37 کروڑ روپے کا قرض لے رہی ہے

حکومت اوسطاً ہر روز 37 کروڑ روپے کا قرض لے رہی ہے

عمران خان نااہلی کیس: مبینہ بیٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

عمران خان نااہلی کیس: مبینہ بیٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

کوئٹہ کی فتح نے پلے آف کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا

چار دن کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

چار دن کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

March 18, 2026
حارث رؤف نے بولنگ کا آغاز کر دیا، ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار

حارث رؤف نے بولنگ کا آغاز کر دیا، ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار

March 18, 2026
عیدالفطر جمعہ یا ہفتہ؟ فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا

عیدالفطر جمعہ یا ہفتہ؟ فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا

March 18, 2026
عام آدمی تک ہاؤسنگ قرض کی سہولت پہنچانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت، وزیراعظم شہباز شریف

عام آدمی تک ہاؤسنگ قرض کی سہولت پہنچانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت، وزیراعظم شہباز شریف

March 18, 2026

کوئک لنکز

  • اہم خبر
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • شوبز
  • کاروبار
  • کھیل
  • موسم

تازہ ترین

چار دن کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

چار دن کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

March 18, 2026
حارث رؤف نے بولنگ کا آغاز کر دیا، ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار

حارث رؤف نے بولنگ کا آغاز کر دیا، ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار

March 18, 2026
Urdu NTN News

We bring you the best Premium WordPress Themes that perfect for news, magazine, personal blog, etc. Check our landing page for details.

Follow Us

© 2024 NTN News - All rights of publications are reserved by NTN News

No Result
View All Result
NTN News English
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • موسم
  • تعلیم

© 2024 NTN News - All rights of publications are reserved by NTN News